رستم، پولیس نے 25 دنوں میں 26 اشتہاری مجرمان گرفتار کرلئے

رستم، پولیس نے 25 دنوں میں 26 اشتہاری مجرمان گرفتار کرلئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 رستم(تحصیل رپورٹر) رستم پولیس نے 25 دنوں میں 26 اشتہاری مجرمان گرفتار کرلئے، قانونی کاروائی کے بعد عدالت میں پیش میں کرکے جیل منتقل کردئیے گئے، ایس ایچ او تھانہ رستم ذاکر خان نے چارج سنبھالتے ہوئے عرصہ دارز سے رستم پولیس کو قتل اور قدام قتل سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 26 اشتہاری، 107/151دفعات کے تحت 105 ملزمان، دفعہ 10RBA کے تحت 5 ملزمان، دفعہ 12svep کے تحت 5 ملزمان، آوارہ گردی میں 5 ملزمان جبکہ سنگین مقدمات میں رہائی کے بعد دوبارہ ضمانت کے 9 ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی پوری کی، اس کے علاوہ دفعہ 216 کے تحت 12 افراد جبکہ درجنوں منشیات فروش کو گرفتار کرکے قبضے سے 18971 گرام چرس اور 7624 گرام آئس برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 9 کلاشنکوف، 10 بندوق، 45 پستول اور 729 عدد کارتوس برآمد کرلئے، ایس ایچ او تھانہ رستم ذاکر خان نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ چارج سنبھالتے ہی  پولیس کو مطلوب ملزمان کا ڈیٹا اکھٹا کرکے فوری طور پر کاروائیاں شروع کردی جو پولیس کیلئے ایک چیلنج تھا ٹیم ورک کے ساتھ مذکورہ بالا کامیاب کاروائیاں کی انہوں نے مزید اس عزم کا اعادہ کیا کہ تھانہ رستم کی حدود میں ایک بھی منشیات فروش قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں انشا اللہ رستم کو پرامن اور ہر قسم جرائم سے پاک علاقہ قرار دیا جائے گا