ولید جوئیہ نے ایم ایس اکنامکس میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

ولید جوئیہ نے ایم ایس اکنامکس میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)ولید جوئیہ نے ایم ایس اکنامکس میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا، طالب علم نے صوبہ خیبر ختونخواہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، موصوف سینئر آڈیٹر محمد سعید جوئیہ کے فرزند ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابقہ سینئر آڈیٹر اکاؤنٹ آفس ڈیرہ محمد سعید جوئیہ کے فرزند اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اہلکار محمد ولید جوئیہ نے ایم ایس سی اکنامکس میں خیبر پختونخواہ میں پہلی پوزیشن لیکر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ انہوں نے پشاور میں منعقدہ کانووکیشن میں گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی سے گولڈ میڈل وصول کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کی بدولت اس مقام پر پہنچا ہوں۔