ڈیرہ اسماعیل خان،10بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ لئے گئے

  ڈیرہ اسماعیل خان،10بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ لئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)ایس ڈی او مندھراں انجینئر نعیم الدین ان ایکشن، 10بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ لئے، تھانہ کینٹ میں الگ الگ مقدمات درج کرادیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ای پیسکو انجینئر فدا محمد محسود کی ہدایت پر ایکسین پیسکو رورل ڈویژن انجینئر معاذ احمد کی نگرانی میں پیسکو مندھراں سٹاف نے ایس ڈی او مندھراں انجینئر نعیم الدین کی قیادت میں خواجکزئی ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا، اس دوران 10بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑلئے، تار قبضے میں لیکر ان کیخلاف تھانہ کینٹ میں الگ الگ مقدمات درج کروا دیئے، انجینئر نعیم الدین کا کہنا تھاکہ بجلی چور کسی رعایت کے مستحق نہیں، بجلی چوروں کیخلاف پیسکو کا کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔