عمران خان نے تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیلئے اشارہ دیدیا: بیرسٹر گوہر خان 

عمران خان نے تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیلئے اشارہ دیدیا: بیرسٹر گوہر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                اسلام آباد (آئی این  پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کا مطلب بات چیت کی عمل کو بڑھانے کا کہہ رہے ہیں مولانا فضل الرحمن کیساتھ بات چیت جاری ہے امید ہے مولانا فضل الرحمن ہمارے ساتھ رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان نے تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے لئے اشارہ دیدیامولانا فضل الرحمن کیساتھ مذاکرات جاری ہے اور ان کے ساتھ ملاقاتیں بھی مفید رہی امید ہے کہ وہ ہمارا ساتھ دیں گے بدھ کے روز خیبر پختونخوا ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بجٹ کے حوالے سے اجلاس میں حکمت عملی بنائیں گے مذاکرات کا مطلب ہم بات چیت کی طرف جانے کی کہہ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی اگر قیادت کرنے چاہ رہے ہیں تو کوئی بری بات نہیں مولانا فضل الرحمن کیساتھ بات چیت جاری ہیں امید ہے وہ ہمارا ساتھ دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں دوستی دوشمنی نہیں ہوتی مولانا کیساتھ ملاقاتیں ہورہی ہیں۔

بیرسٹر گوہر