پولیس کی زیر تعمیر چیک پوسٹیں مقرر مد ت میں مکمل کرنیکا حکم

پولیس کی زیر تعمیر چیک پوسٹیں مقرر مد ت میں مکمل کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ) ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان کی زیر صدارت محکمہ پولیس کے جاری تعمیراتی پروجیکٹس پر  پیش رفت کا جائزہ لینے کے  لیے خصوصی اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس  میں آر پی او ڈی جی خان کیپٹن(ر) سجاد حسن خان،ڈی پی او سید علی اور محکمہ بلڈنگز کے  افسران شریک ہوئے۔ایڈیشنل آئی جی نے ڈیرہ غازی خان میں پولیس(بقیہ نمبر55صفحہ7پر)

 چیک پوسٹس،تھانہ جات، پکٹس اور دفاتر  تعمیراتی پروجیکٹس پر پیش رفت اورکام کی رفتار کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی محمد کامران خان نے احکامات جاری کیے  کہ  موجودہ حالات کے پیش نظر سیکورٹی کے حوالے سے تھانہ جات اور چیک پوسٹوں پر  زیر تعمیر  تمام کاموں کی ہنگامی بنیادوں پر تکمیل کی جائے۔انہوں نے  ہدایات جاری کیں کہ پولیس کی زیر تعمیر  تمام پروجیکٹس  پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔ زیر تعمیر ترقیاتی پروجیکٹس  میں معیار اور  کوالٹی  کا خصوصی خیال رکھا جائے  تعمیراتی سامان کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ایڈیشنل آئی جی  کا کہنا تھا کہ پولیس کے تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے۔ تمام زیر تعمیر پروجیکٹس کو مقرر کر دہ مدت کے اندر بروقت مکمل کیا جائے اور اگر کسی مرحلے پر کوئی مسئلہ یا درشواری  درپیش ہو تو اسکی نشاندہی کریں  تاکہ اس کا فوری تدارک کیا جائے۔