لاہورہائیکورٹ،ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری یکم جولائی تک منظور

لاہورہائیکورٹ،ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری یکم جولائی تک منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(خصو صی  ر پورٹر) لاھور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے مسٹر جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے سیت پور ضلع مظفرگڑھ کے مشتاق احمد  کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری یکم جولائی تک منظور کر لی ہے اور اسے ایک لاکھ روپے کے مچلکہ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ ملزم کے (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

وکیل کلیم اللہ چشتی نے عدالت عالیہ کو اگاہ کیا کہ کنیز مائی نے متعدد افراد کے خلاف اپنے بھائی کے بیٹے محمد اشرف اور بھائی محمد اختر کو زد و کوب کرنے کا مقدمہ تھانہ سیٹ پور میں درج کرایا۔ اس مقدمے میں ان کے موکل کا کوء کردار نہیں ہے اور علاقائی دشمنی اور مخاصمت کی بنا پر اس کا نام بھی مارنے والوں میں شامل کر دیا گیا ہے پولیس نے زیر دفعہ 337 ایف فائیو 148 -149 ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔