لاہورہائیکورٹ،اغواء،بداخلاقی مقدمہ ملزم کی ضمانت منظور کرنیکا حکم

لاہورہائیکورٹ،اغواء،بداخلاقی مقدمہ ملزم کی ضمانت منظور کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(خصو صی  ر پورٹر)  لاھور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے مسٹر جسٹس محمد طارق ندیم نے شادی شدہ خاتون کے اغوا اور  بداخلاقی کے مقدمے ملوث جتوئی کے سبطین رضا کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی ہے اور اسے ایک لاکھ روپے مالیت کا مچلکہ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ ملزم سبطین نے عدالت عالیہ میں (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

درخواست ضمانت دائر کرتے ھوئے موقف اختیار کیا کہ خاتون عذرا بی بی چار بچوں کی ماں ہے۔ وہ اپنے شوہر سے لڑ کر مظفرگڑھ چلی گئی۔  اس نے سول لائنز تھانہ کی مدد سے دارالامان میں بھی پناہ لے لی۔   زیر دفعہ 161 میں  اپنے بیان میں اس نے پہلے تین ملزموں  مزمل، کلیم اور ناظم کو نامزد کیا۔ اور موقف اختیار کیا کہ ملزمان  نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ پھر زیر دفعہ 164 خاتون نے سبطین رضا کو بھی ملوث کردیا اور موقف اختیار کیا کہ ملزم  اسے دھمکیاں دیتا ہے۔ اب باقی تمام ملزمان کی ضمانتیں ہوچکی ہیں صرف درخواست  گذار  ہی جیل میں ہے۔