بھورے پن کی بیماری سے آگاہی کا عالمی آج دن،تقریبات کی تیاریاں 

بھورے پن کی بیماری سے آگاہی کا عالمی آج دن،تقریبات کی تیاریاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں برص یا بھورے پن کی بیماری سے آگاہی کا عالمی دن آج  منایا جائیگا،اس دن کو منائے کا مقصد اس بیماری میں مبتلالوگوں کو منفی رویوں سے بچانا اور عام لوگوں میں اس بیماری سے متعلق شعور کو اجاگر کرنا ہے،برص یا(بقیہ نمبر58صفحہ7پر)

بھورا پن جینیاتی بیماری ہے جس میں جلد کا رنگ تبدیل ہوجاتاہے،اس بیماری سے جڑے منفی انسانی رویے ہمیشہ سے مسئلے رہے ہیں، اکیسویں صدی میں بھی بعض افریقی ممالک میں ضعیف الاعتقاد افراد کا خیال ہوتا ہے کہ اس بیماری میں مبتلا افراد کے جسم کے اعضا خوش بختی لاسکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ افریقی معاشرے میں اس بیماری میں مبتلا مریضوں کو قتل کرنے کے واقعات رونما ہورہے ہیں،18دسمبر 2014کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ہرسال 13جون کو یہ دن منانے کا اعلان کیا جس کے بینادی مقصد اس بیماری میں مبتلا افراد کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔