ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرہ پھیلاؤ تیز،ہیلتھ افسران ٹھنڈے کمروں میں ”غائب“ صور تحال سنگین

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرہ پھیلاؤ تیز،ہیلتھ افسران ٹھنڈے کمروں میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(وقائع نگار) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا  پھیل چکی ہے  تاہم اس حوالے سے محکمہ صحت ملتان  اور ہیلتھ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کے افسران حسب معمول دفاتر تک محدود ہیں جس کے باعث وبا کو روکنے سے متعلق کوئی احتیاطی اقدامات(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

 بروقت نہیں اٹھائے جا سکے  ادھر  ترجمان چلڈرن کمپلیکس ملتان کے مطابق چلڈرن کمپلیکس رواں سال خسرہ میں مبتلا 1 ہزار 21مریض بچے رپورٹ ہوئے،چلڈرن کمپلیکس میں اس وقت خسرہ میں مبتلا 43مریض بچے زیر علاج ہیں،جبکہ  گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران چلڈرن کمپلیکس میں خسرہ کے شبہ میں  07مریض بچے رپورٹ ہوئے ادھر نشتر ہسپتال ملتان  میں خسرہ میں مبتلا  مریضوں کے لئے  آئی سو لیشن وارڈ میں  بستروں کی تعداد 24 سے بڑھا کر 30 کر دی گئی تھی جہاں  اس وقت خسرہ کے  شبہ میں  10مریض بچے زیر علاج ہیں