ڈاہرانوالہ،موٹر سائیکل سواروں کو حادثہ،ایک جاں بحق،دوسرا شدید زخمی

ڈاہرانوالہ،موٹر سائیکل سواروں کو حادثہ،ایک جاں بحق،دوسرا شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ڈاہرانوالہ(نامہ نگار) ڈاہرانوالہ تیز رفتار مزدا شاہ زور  ڈالا نے دو موٹر سائیکل سوار افراد کو کچل دیا ایک شخص موقع پر جان کی بازی ہار گیا دوسرا شدید زخمی عینی شاہدین (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

کے مطابق تیز رفتار شاہ زور ڈالا ڈاہرانوالہ سے چشتیاں مین ہائی وے روڈ پر پلی کی چڑھائی چڑھتے ہی بے قابو ہو گیا اور دوافراد کو کچل دیا ایک شخص محمد نعیم موقع پرجاں بحق  اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا تھانہ ڈاہرانوالہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر باڈی اور زخمی شخص کو رورل ہیلتھ سنٹر ڈاہرانوالہ منتقل کر کے اپنی کارروائی کا آغاز کردیا روڈ ایکسیڈنٹ میں جان کی بازی ہارنے والہ محمد نعیم ڈاکٹر غلام نبی 30مراد کا اکلوتا بیٹا تھا دوسرا شدید زخمی شخص بھی اسی گاں کا رہائشی ہے۔