سوئی گیس ٹاسک فورس کا مختلف علاقوں میں آپریشن، متعدد کنکشن منقطع

سوئی گیس ٹاسک فورس کا مختلف علاقوں میں آپریشن، متعدد کنکشن منقطع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوزرپورٹر)سوئی ناردرن گیس ٹاسک فورس کی کاروائیاں جاری ہیں دو صارفین کے میٹر الٹے لگے ہونے کی بنا پر منقطع کئے گئے، ایک صارف جو کہ نان بلنگ پر تھا اس کا میٹر منقطع کرکے لیبارٹری بھجوا دیا گیا، ایک صارف کا میٹر کمرشل استعمال پر منقطع کیا گیا، چار صارفین جن کے میٹر گیس سروس سے دور لگے ہوئے تھے انکے میٹر سروس پر منتقل کروا(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

 کر لیکج ٹیسٹ بھی کی گئی، پانچ صارفین جو ایک سے زائد گھروں میں ربڑ پائپ کے ذریعے گیس دے رہے تھے انکے ربڑ پائپ اتروا دیئے گئے، اس کے علاہ ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے 155000 روپے کی گیس چوری کے جرمانے کی مد وصولی بھی کروائی۔ ٹاسک فورس کی خصوصی ٹیم نے پانچ کمرشل صارفین اور پانچ منقطع شدہ کمرشل صارفین کو چیک بھی کیا