علاقائی ترقی کیلئے سٹیک ہولڈر ز کی مدد سے کام کرینگے، میاں گزین عباسی

علاقائی ترقی کیلئے سٹیک ہولڈر ز کی مدد سے کام کرینگے، میاں گزین عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

احمدپورشرقیہ (سٹی رپورٹر)ایم پی ا ے صاحبزاد ہ میاں گزین عباسی نے کہا ہے کہ حلقے کے مسائل کے حل کے لئے سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں ترقیاتی منصوبوں کی تقسیم میں کسی علاقے کے ساتھ زیادتی نہیں (بقیہ نمبر29صفحہ7پر)

 ہوگی۔ اپنی رہائش گاہ پر عمائدین علاقہ سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ان کی گرانٹ سے ریلوے فلائی اوور کی تعمیر کا کا م تیزی سے جاری ہے جس کی تکمیل سے علاقہ کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ اور دیہی علاقوں کے لوگوں کو ریلوے پھاٹک کے بند  ہونے سے جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اس کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا چوک چاچا بستی سے چوک منیر شہید تک میٹل سڑک کی تعمیر کا کام بھی جلد شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا مخالفین کی تنقید کا مقابلہ اپنی کارکردگی سے کریں گے۔ اور الیکشن کے دورا ن ووٹرز سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔