کھانے پینے میں بے احتیاطی، ہسپتال مریضوں سے فل، متعدد صحت یاب

کھانے پینے میں بے احتیاطی، ہسپتال مریضوں سے فل، متعدد صحت یاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  ملتان(وقائع نگار) کھانے پینے میں بے اعتدالی اور گرم  موسم  کے باعث گیسٹرو کے مریض رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے نشتر ہسپتال ملتان  میں گزشتہ چوبیس  گھنٹوں کے دوران  مرکزی ایمرجنسی اور بچوں کی ایمرجنسی میں گیسٹرو میں مبتلا(بقیہ نمبر32صفحہ7پر)

 57 مریض لائے گئے جن میں سے بیشتر کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے اسی طرح چلڈرن کمپلیکس، ڈی ایچ کیو ہسپتال، اور ٹاون ہسپتالوں میں بھی گیسٹرو میں مبتلا 159مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے بیشتر کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا