مبینہ مقابلہ،سرکاری کھوجی جاں بحق،نماز جنازہ ادا

مبینہ مقابلہ،سرکاری کھوجی جاں بحق،نماز جنازہ ادا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی،میلسی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)پولیس تھانہ جھال سیال نے چک نمبر 198 ای بی کے قریب مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا -پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے سیدھی فائر نگ کردی۔فائر نگ کے نتیجے میں دونسلو ں سے سراغرسانی شعبہ میں پولیس ملازمت کر نے والے سراغرساں محمد اسمعیل  جاں بحق ہوگئے جن کے والد بھی وہاڑی کے مشہور سراغ رساں تھے۔اسماعیل کی  وفات  کے بعد ڈاکو قریبی فصل مکئی میں چھپ گئے۔پولیس نے گھیرا ڈال کر تلاش شروع کی تو تین کس ملزمان نے دوبارہ فائرنگ شروع کر دی فائر نگ کے تبادلے کے (بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

دوران ایک نامعلوم  ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ہلاک ہونے والے ملزم کو برائے پوسٹ مارٹم ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے پولیس ذرائع کے مطابق جنہیں جلد پکڑ لیا جائے گا۔ پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوں کا بہادری سے مقابلہ کر کے جام شہادت نوش کرنے والے پولیس ملازم /سراغ رساں (کھوجی) محمد اسماعیل کا نماز جنازہ 9:00 بجے صبح پولیس لائنز وہاڑی میں ادا کیا  گیا۔جس میں ڈی ایس پی وہاڑی منصور امان، پولیس کے اعلی افسران سے لے کر کنسٹیبلان نے بڑی تعداد میں شرکت کی بعد ازاں مرحوم کو سپرد خاک کر نے کے بعد ڈی پی او منصور امان شہید کے گھر گئے اور ان سے اظہار تعزیت کیا فاتحہ خوانی کی اور صبر کے لیے دعا کی۔