انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتیں کم کی جائیں، اختر بٹ

انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتیں کم کی جائیں، اختر بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوزرپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سینئر نائب صدر کوآرڈینیٹر صوبائی وزیر صحت ساوتھ پنجاب 

(بقیہ نمبر23صفحہ7پر)

 محمد اختر بٹ،ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ،صدر چوہدری پرویز گجر نے کہا کہ بجٹ 2024_2025 اور پاکستانی عوام کی موجودہ حکومت سے توقعات اور خواہشات عوام دوست بجٹ مہنگائی بے روز گاری میں کمی تنخواہوں میں مہنگائی کے مطابق اضافہ بیرونی قرضوں سے اور بلخصوص آئی ایم ایف سے چھٹکارا خود انحصاری وسائل میں رہتے ہوئے بجٹ بنانے کی خواہش بڑے مگر مچھوں کا گھیرا تنگ اور غریب کو ریلیف انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں بجلی سے بھی زیادہ تیزی سے اضافہ ناقابل برداشت حد تک عوام کو تکلیف نہیں ریلیف ملنا اشد ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان انجمن تاجران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا،اجلاس میں مختلف مارکیٹوں کے صدوررانا ارشاد،صوفی عبدالرحمن،شفیق قریشی،رانا اویس،طیب خان،صبغت اللہ انصاری،عبیداللہ انصاری،ظفر پہوڑ،ملک منیر ہانس،ملک رمضان سیال،ملک نواز آرائیں،رانا عبدالرحمن،چوہدری ظہور،شیخ عثمان،عنائت اللہ خان،جاوید قریشی،عامر انصاری،شیخ شفیق،طارق ہانس،بلال رانا،ڈاکٹر غلام شبیر،منیر آرائیں شریک ہیں،محمد اختر بٹ،عارف فصیح اللہ،چوہدری پرویز گجر نے مزید کہا کہ غربت مہنگائی کی ماری عوام مایوسی کا شکارہے،اس میں بھی کوئی شک نہیں موجودہ پنجاب حکومت شب و روز عوام کو ریلیف دینے میں مصروف ہے جس کے ثمرات بھی عوام تک پہنچ رہے ہیں، محترمہ مریم نواز شریف کی شب روز کی محنت سے ہم یہ امید رکھ سکتے ہیں کے اگر وفاق اور صوبے پنجاب کی طرح کام کریں تو کوئی وجہ نہیں کے عوام کو ریلیف نہ ملے،موجودہ حکومت عوام کی سہولیات اور مہنگائی میں کمی کیلئے شب روز کام کر رہی ہے اللہ تعالی مدد گارہے لیکن کچھ زمے داریوں کا احساس ان لوگوں کوہونا چاہیے اور ان کیخلاف کریک ڈاون ہونا چاہئے جنہوں نے دولت کی ہوس میں وطن عزیز اور بلخصوص غریب عوام کا جینا حرام کیاہمارا مطالبہ ہے خود انحصاری کی طرف توجہ مرکوز کریں تاکہ بیرونی قرضوں سے نجات اور ملک ترقی کی طرف گامزن ہو۔ملتان۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے اجلاس کی صدارت مرکزی سینئر نائب صدر کوآرڈینیٹر صوبائی وزیر صحت ساوتھ پنجاب محمد اختر بٹ،ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ،صدر چوہدری پرویز گجر کر ر ہے ہیں،اجلاس میں مختلف مارکیٹوں کے صدوررانا ارشاد،صوفی عبدالرحمن،شفیق قریشی،رانا اویس،طیب خان،صبغت اللہ انصاری،عبیداللہ انصاری،ظفر پہوڑ،ملک منیر ہانس،ملک رمضان سیال،ملک نواز آرائیں،رانا عبدالرحمن،چوہدری ظہور،شیخ عثمان،عنائت اللہ خان،جاوید قریشی،عامر انصاری،شیخ شفیق،طارق ہانس،بلال رانا،ڈاکٹر غلام شبیر،منیر آرائیں شریک ہیں۔[8:05 PM, 6/12/2024