50ہزار سے زائد آمدن پر بھی 100فیصد انکم ٹیکس عائد

50ہزار سے زائد آمدن پر بھی 100فیصد انکم ٹیکس عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوز رپورٹر)وفاقی حکومت کی جانب سے ماہانہ 50 ہزار روپے سے صرف 1 روپیہ بھی زائد کمانے والوں کے انکم ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا، سالانہ(بقیہ نمبر2صفحہ7پر)

 6 لاکھ روپے سے 12 لاکھ روپے کمانے والے تنخواہ دار طبقے کو 5 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہو گا، ماہانہ ٹیکس 1250 روپے سے بڑھا کر 2500 روپے کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت نیبجٹمیں غیرتنخواہ دار طبقے کی آمدن پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ کاروباری آمدن پر زیادہ سے زیادہ 45 فیصد انکم ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے،وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے سلیبز میں کچھ ردوبدل کیا جائیگا، زیادہ سے زیادہ سلیبز کو برقرار رکھا جائے گا، 6 لاکھ روپے کی آمدن پر انکم ٹیکس چھوٹ برقرار رکھی جائے گی۔