آئی ایم ایف کی براہ راست مداخلت  سے پاکستانی معیشت تباہ، ذیشان اختر

آئی ایم ایف کی براہ راست مداخلت  سے پاکستانی معیشت تباہ، ذیشان اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب وامیر ضلع بہاولپور سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ(بقیہ نمبر20صفحہ7پر)

 حکومت نے آئی ایم ایف کو براہ راست اداروں میں مداخلت کی اجازت دے رکھی ہے۔ بڑے ممالک ماحول تباہ کررہے ہیں اورموسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے پاکستان براہ راست متاثر ہورہا ہے، حکمران ماحولیات تباہی کا کیس آئی ایم ایف اور طاقتور ممالک سے لڑنے میں ناکام ہیں۔ زراعت میں بہتری کا کریڈٹ بھی چھوٹے درمیانے کاشتکاراور محنت کش کو جاتا ہے، اب اسے بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔ تعلیم کے وفاقی بجٹ میں کمی حکومت کی غیر سنجیدگی اور تعلیم دشمنی کا مظہر ہے،حکومت کی کوئی تعلیمی پالیسی نہیں۔ ملازمین، مزدوروں اور محروم طبقات کے لیے کوئی خوشخبری نہیں۔ وزیرخزانہ کے مہنگائی میں کمی کے دعوے زمینی حقائق کے منافی ہیں۔ ٹیکس نیٹ میں سب کو لایا جائے، معیشت ڈاکومنٹ کی جائے، بڑے سرمایہ کاروں، صنعتکاروں کو دیکھنا ہوگا، جاگیرداروں پر ٹیکس لگایا جائے، آئی ٹی کی شعبہ میں بہتری سے خطیر زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔ عوام کو روزانہ نئے بجٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کرپشن صنعت کا درجہ اختیار کرچکی ہے، حکمران لوٹ رہے ہیں، سندھ کا سب سے برا حال ہے، سندھ میں خرابیوں کے اصل ذمہ دار کو اسلام آباد میں بٹھا دیا گیا۔پیپلز پارٹی کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں، حکومت میں ہوتے ہوئے بھی اپوزیشن ہونے کا ڈرامہ کیا جارہا ہے۔