میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں کریک ڈاؤن،76نئے مقدمات

میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں کریک ڈاؤن،76نئے مقدمات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوزرپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر رانا محمد ایوب خان کی زیرنگرانی میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔میپکوٹیموں (بقیہ نمبر15صفحہ7پر)

نے ایک روز میں 111افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا۔ 76بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کروائے گئے۔ ایک لاکھ 50ہزار یونٹس سے زائد بجلی چوری کرنے پر59لاکھ87ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ 9لاکھ15ہزارروپے جرمانہ وصول کیاگیا۔ میپکو بونگا حیات سب ڈویژن پاکپتن کے مختلف علاقوں میں بھاری واجبات کی عدم ادائیگی پر نادہندگان نے میپکو ریکوری ٹیم کو یرغمال بنا لیا۔ ریکوری ٹیم کی جانب سے نادہندگان کے گھریلو کنکشنز منقطع کرنے پر 7 نامزد اور 20 نامعلوم افراد نے میپکو اہلکاروں پر حملہ کیا۔ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کارسرکار میں مداخلت کی، پولیس فورس آنے پر اہلکاروں کو بازیاب کروایا گیا۔ بیج نمبر 36 کا ایک صارف 66 مہینے سے 11 لاکھ 90 ہزار روپے واجبات کا نادہندہ ہے۔ ایک ڈیفالٹر 10 ماہ سے13 لاکھ 82 ہزار روپے اور ایک ڈیفالٹر کے ذمہ10 لاکھ 89 ہزار روپے واجبات ہیں جو 11 ماہ سے ادا نہیں کئے گئے۔ ایس ڈی او بونگا حیات کی درخواست پر تھانہ صدر پاکپتن میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ میپکو تحصیلدار ریکوری ساہیوال نے نور پور پاکپتن کے مختلف علاقوں میں 50لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر 3 نادہندگان کے ناموں سے نصب دیگر گھریلو کنکشنز منقطع کروا دئیے۔ چوک اعظم اور خان گڑھ کے علاقوں میں دو افراد ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ چوک اعظم میں پکڑے جانے والے بجلی چور کا کنکشن 97 ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر منقطع کردیاگیا۔ خانقاہ شریف سب ڈویژن کی ٹیم نے پولیس فورس کے ہمراہ بستی فلور محمد میں نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈان کیا جس میں 2 لو ٹینشن لائنیں اور4 کنکشنز منقطع کر دئیے گئے، لائنیں اتار کر قبضہ میں لے لیں۔ غازی سب ڈویژن ڈی جی خان کی ٹیم نے بجلی چور کو عائد کردہ جرمانہ ادا نہ کرنے پر موقع سے گرفتار کروا دیا۔صادق آباد کے علاقہ راجن پور کلاں میں نائٹ آپریشن میں ایک بڑا بجلی چور پکڑا گیا۔ جمال دین والی صادق کی ٹیم نے 6 صارفین کو ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ علی پور سادات سب ڈویژن شجاع آباد کی ٹیم نے لاکھوں روپے واجبات ادا نہ کرنے پر3 زرعی صارفین کے کنکشنز منقطع کر دئیے۔احمد پور ایسٹ فرسٹ سب ڈویژن کی ٹیم نے 7 لاکھ 37 ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایک زرعی ٹیوب ویل کنکشن منقطع کیاگیا۔ ڈیفالٹر کی بجلی تنصیبات بھی اتارلی گئیں۔[10:08 P