یوسف گیلانی، اسحاق ڈار بال ایک  دوسرے کی جانب پھینکتے ہیں، شبلی فراز

یوسف گیلانی، اسحاق ڈار بال ایک  دوسرے کی جانب پھینکتے ہیں، شبلی فراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی)سینٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور قائد ایوان اسحاق ڈار بال ایک دوسرے کی جانب پھینکتے رہتے ہیں۔ خصوصی گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ یہ معاملات حل کرنے کی بجائے ایک دوسرے کی جانب بال پھینکتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی اور اسحاق ڈار بال ایک دوسرے کی جانب پھینکتے رہتے ہیں، لیڈر آف دی ہاﺅس کے پاس اتنے عہدے ہیں کہ ایک ہفتے بعد ملے۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اسحاق ڈار سے 2 منٹ کی ملاقات ہوئی تو فون آگیا کہ وزیراعظم آفس جانا ہے، یہ معاملات کو آگے بڑھا رہے ہیں، یہ سینیٹ کمیٹیاں پیپلز پارٹی کو دے رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اب ایم کیو ایم 2 بن گئی ہے، جو مسلسل بلیک میل کر رہی ہے، پی پی حکومت کو بلیک میل کرکے کمیٹیاں اور عہدے لے رہی ہے۔قائد حزب اختلاف سینیٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک سکے کے دو رخ ہیں، سینیٹ میں بجٹ پر بحث اور معاشی معاملات حل کرنے پر بات نہیں ہونے دی جارہی۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سمیت مہنگائی پر سوال اٹھانے نہیں دیا جاتا، امن عامہ سمیت اصل مسائل پر سینسر شپ لگا دی گئی ہے۔سینٹر شبلی فراز نے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنے سے متعلق سوال سینیٹ میں اٹھانے پر پابندی لگا دی ہے۔

شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -