حج کے موقع پر فوٹو شوٹ کرانا ندا اوریاسر کو مہنگا پڑگیا

حج کے موقع پر فوٹو شوٹ کرانا ندا اوریاسر کو مہنگا پڑگیا
حج کے موقع پر فوٹو شوٹ کرانا ندا اوریاسر کو مہنگا پڑگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور، مکہ (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار جوڑی یاسر نواز اور ندا یاسر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر سرخیوں کا حصہ بنے دکھائی دے رہے ہیں۔

معروف میزبان ندا یاسر اور ہدایتکار یاسر نواز ان دنوں فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا بھر سے لاکھوں عازمینِ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ پہنچ رہے ہیں۔انہیں خوش نصیبوں میں ندا یاسر اور انکے شوہر یاسر نواز بھی شامل ہیں مگر وہاں جا کر بھی وہ دونوں سوشل میڈیا پر متحرک نظر آرہے ہیں۔

میزبان ندا یاسر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر یاسر نواز کے ہمراہ تصاویر شئیر کیں جنہیں دیکھ کر سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا۔ارفین کی جانب سے اداکار میاں بیوی کو مقدس ترین مقام پر تصاویر کھنچواتے دیکھ کر کہنا تھا کہ یہ دونوں وہاں صرف فوٹو شوٹ کے لیے گئے ہیں۔

ایک صارف نے دونوں سیلیبریٹیز کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اس سفر پر موبائل فون کی اجازت ہی نہیں ہونی چاہیے جبکہ دیگر صارفین نے ندا اور یاسر کو اس خوبصورت سفر کے موقع پر فوٹوشوٹ کرنے کے بجائے اللہ کی عبادت کرنے کا کہا۔

مزید :

تفریح -