لاہور پولیس نے قربانی کا جانور لے جانے والے خواجہ سراء کو لوٹ لیا

لاہور پولیس نے قربانی کا جانور لے جانے والے خواجہ سراء کو لوٹ لیا
لاہور پولیس نے قربانی کا جانور لے جانے والے خواجہ سراء کو لوٹ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر چیکنگ کے بہانے خواجہ سراء کو لوٹنے کے بعد گولیاں مار کر زخمی کردیا اور فرار ہوگئے جس کا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

بتایاگیا ہے کہ کوٹ لکھپت کےعلاقے میں خواجہ سرا ءقربانی کا جانور لے کر جا رہا تھا کہ اس دوران دو نامعلوم پولیس اہلکاروں نے خواجہ سراء سے 80 ہزار روپے چھین لیے، پیسے چھیننے کے بعد خواجہ سراء اکٹھے ہوئے تو پولیس اہلکار ان کے گھر تک پہنچ گئے۔گھر کے باہر پولیس اہلکاروں نے خواجہ سراؤں پر تشدد کیا اور گولی چلا دی۔ گولی لگنے سے خواجہ سراء نیلم زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

"آج نیوز "کے مطابق بعدازاں کوٹ لکھپت پولیس نے 2نامعلوم پولیس اہلکاروں کےخلاف پیسے چھیننےکا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔