شادی ایپلیکشن پر رابطہ، جناح ہسپتال کے ڈاکٹر نے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

شادی ایپلیکشن پر رابطہ، جناح ہسپتال کے ڈاکٹر نے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا ...
شادی ایپلیکشن پر رابطہ، جناح ہسپتال کے ڈاکٹر نے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شادی ایپلیکشن پر رابطہ کرنے والے لڑکی سے لاہور کے جناح ہسپتال کے ڈاکٹر نےمبینہ زیادتی کر ڈالی، متاثرہ لڑکی کی درخواست پر نواب ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق ایف آئی آر میں مدعیہ مقدمہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کا ڈاکٹر عبد الرحمٰن کے ساتھ رابطہ شادی سے متعلق ایک ایپلیکشن پر ہوا ،ڈاکٹر عبد الرحمٰن سے ملنے کیلئے وہ جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز کیفے ٹیریا گئی۔ اسی دوران ڈاکٹر عبد الرحمٰن ورغلا پھسلا کر اسے علی ٹاؤن لے گیا، جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

 دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کروا لیا گیاہے، واقعہ میں ملوث ملزم کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔