عدت کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ 

عدت کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ ...
عدت کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عدت کیس میں  بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان  اور بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی،بانی پی ٹی آئی نے استدعا کر رکھی ہے کہ سیشن جج محفوظ فیصلہ سنائیں،بانی پی ٹی آئی کی ایک اور استدعا ہے کہ دوسری صورت میں اپیل خود ہائیکورٹ سنے،بشریٰ بی بی نے سیشن کورٹ میں زیرالتوا سزا معطلی درخواست سن کر فیصلہ کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کو 10روز میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا،عدالت  نے عدت کیس کی اپیل کا ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے کہاکہ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا دونوں درخواستوں پر مقرر وقت کے اندر فیصلہ کریں۔