فلم سٹار کبریٰ خان کے کمرے میں حقیقت میں جِن آگیا،اداکارہ نے ڈراؤنا واقعہ بتادیا

فلم سٹار کبریٰ خان کے کمرے میں حقیقت میں جِن آگیا،اداکارہ نے ڈراؤنا واقعہ ...
فلم سٹار کبریٰ خان کے کمرے میں حقیقت میں جِن آگیا،اداکارہ نے ڈراؤنا واقعہ بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف پاکستانی فلم سٹار کبریٰ خان نے اپنے ساتھ پیش آنے والے ڈراؤنے واقعے کا ذکر کیا ہے۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز" نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کبریٰ خان نے بتایا کہ ایک بار کشمیرمیں فلم کی شوٹنگ کے دوران کمرے میں حقیقت میں جِن آگیا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ جب مجھے محسوس ہوا کہ کمرے میں کچھ ہے تو میں نے فوراً اپنے موبائل پر سورہ رحمٰن اور سورةالبقرہ کی تلاوت لگالی۔کبریٰ خان نے بتایا کہ بعد میں معلوم ہوا دیوار کے ساتھ قبرستان تھا، اب جب بھی گھر سے نکلتی ہوں تو 3 بار آیت الکرسی پڑھ کر خود پر پھونکتی ہوں۔

اداکارہ نے دورانِ انٹرویو کہا کہ کرکٹ میں کوئی خاص دلچسپی نہیں ہے لیکن نسیم شاہ کی وجہ سے کبھی کبھی کرکٹ دیکھ لیتی ہوں کیونکہ نسیم ہماری کرکٹ ٹیم کے بہترین کھلاڑی ہیں اور جس طرح انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلا، وہ قابلِ تعریف تھا۔کبریٰ کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہوتا ہے ہمارے اچھے کھلاڑیوں کو ان کی وجہ سے مشکل اٹھانا پڑتی ہے جو اچھا نہیں کھیلتے۔

مزید :

تفریح -