تنخواہ داروں پر ٹیکس میں اضافہ، ڈیڑھ لاکھ لینے والا کتنی رقم گھر لے جانے میں کامیاب ہوگا؟ جانیے

تنخواہ داروں پر ٹیکس میں اضافہ، ڈیڑھ لاکھ لینے والا کتنی رقم گھر لے جانے میں ...
تنخواہ داروں پر ٹیکس میں اضافہ، ڈیڑھ لاکھ لینے والا کتنی رقم گھر لے جانے میں کامیاب ہوگا؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے بجٹ 25-2024 میں تنخواہ دار طبقے پر بھاری انکم ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔

آج نیوز  نے فنانس بل کے حوالے سے بتایاکہ حکومت کی جانب سے سالانہ 6 لاکھ تک تنخواہ والوں کیلئے انکم ٹیکس چھوٹ برقرار رکھی گئی ہے، لیکن 6 سے 12 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ پر انکم ٹیکس شرح دگنی یعنی 5 فیصد کردی گئی ہے۔سالانہ 12 لاکھ سے 22 لاکھ (ماہانہ1 لاکھ ایک روپے سے لے کر 1 لاکھ 83 ہزار 344 روپے) تک تنخواہ لینے والے سال میں 12 لاکھ سے زائد آمدن پر15 فیصد کے حساب سے ٹیکس دیں گے اور ساتھ ہی 30 ہزار روپے بھی ٹیکس میں دیں گے۔ یعنی اگر کسی  کی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ (18 لاکھ روپے سالانہ) ہے تو وہ ماہانہ 1o ہزار ٹیکس دے گا۔

سالانہ 22 لاکھ سے 32 لاکھ روپے ( ماہانہ 2 لاکھ 67 ہزار 667 روپے تک) تنخواہ والے 22 لاکھ سے اوپر کی رقم پر25 فیصد کے حساب سے ٹیکس دیں گے اور ساتھ ہی ۱ لاکھ 80 ہزا روپے بھی دیں گے۔ یعنی  اڑھائی لاکھ روپے کمانے والا سال میں 3 لاکھ 80 ہزار ٹیکس میں ادا کرے گا۔ ماہانہ کے حساب سے یہ رقم 30 ہزار سے اوپر ہے۔

اسی طرح 32 سے 41 لاکھ سالانہ تنخواہ پر 4 لاکھ 30 ہزار فکسڈ ٹیکس اور32 لاکھ سے اوپر کی رقم پر 30 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔41 لاکھ سالانہ سے ایک روپیہ زیادہ ہونے پر 7 لاکھ فکسڈ ٹیکس اور 41 لاکھ روپے سے اوپر کی رقم پر اضافی تنخواہ پر 35 فیصد انکم ٹیکس ہوگا۔حکومت نے تنخواہ دار طبقے کے لیے 6 سلیب برقرار رکھے ہیں لیکن ٹیکس کی شرح میں تبدیلی کی ہے۔ اس سے پہلے 35 فیصد کی شرح ماہانہ 6 لاکھ روپے (سالانہ 72 لاکھ روپے) سے زائد لینے والوں پر لاگو ہوتی تھی۔ جب کہ اس سے نیچے کے سلیب میں 27.5 فیصد ٹیکس عائد تھا۔