یوٹیوبررحیم پردیسی عرف ’نسرین‘ پر  نامعلوم افراد کا حملہ، لیکن دراصل وہ کون لوگ تھے؟ جانیے 

یوٹیوبررحیم پردیسی عرف ’نسرین‘ پر  نامعلوم افراد کا حملہ، لیکن دراصل وہ ...
یوٹیوبررحیم پردیسی عرف ’نسرین‘ پر  نامعلوم افراد کا حملہ، لیکن دراصل وہ کون لوگ تھے؟ جانیے 
سورس: Instagram/rahimpardesi

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) خواتین کے لباس میں مزاحیہ ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والے معروف پاکستانی کامیڈین و یوٹیوبر رحیم پردیسی عرف ’نسرین‘ پر قاتلانہ حملہ ہوگیا۔

"ایکسپریس نیوز" کے مطابق گزشتہ روز یوٹیوبر رحیم پردیسی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں اپنی تصویر شیئر کی تھی جسے دیکھ کر اُن کے مداح پریشان ہوگئے۔انہیں  زخمی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے، تصویر میں یوٹیوبر کے سر پر چوٹ لگی ہوئی تھی جبکہ اُن کی شرٹ پھٹی ہوئی تھی۔

بعدازاں، رحیم پردیسی نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ جاری کی جس میں اُنہوں نے بتایا کہ نشے میں دھت کچھ غنڈوں نے اُن پر حملہ کردیا تھا۔



  پردیسی نے مداحوں کو اپنی خیریت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں زیادہ چوٹ نہیں آئی لیکن وہ بہت جلد اس حملے میں ملوث افراد کو پکڑ لیں گے۔یوٹیوبر نے اپنے مداحوں کی دُعاؤں کا شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ وہ حملہ آوروں سے پیشہ ورانہ طور پر نمٹیں گے۔

واضح رہے کہ رحیم پردیسی کی2 بیویاں ہیں، اُن کی پہلی بیوی سمیرا سے 3 بچے ہیں جبکہ اُن کی دوسری بیوی کا نام سومیا ہے جوکہ  پیشے کے لحاظ سے ایک ڈاکٹر ہیں۔

رحیم پردیسی نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنی دونوں بیویوں کے ساتھ پُرسکون اور خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -