فیروز خان نے اپنی نئی دلہن’دعا‘ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کردی

فیروز خان نے اپنی نئی دلہن’دعا‘ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کردی
فیروز خان نے اپنی نئی دلہن’دعا‘ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کردی
سورس: Instagram/ferozekhan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار فیروز خان نے اپنی دلہن کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی دلہن کے ساتھ تصویر شیئر کی اور اسے ’میری‘ کا کیپشن دے کر دل والا ایموجی بھی اس میں ڈال دیا۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار اپنی اہلیہ کے ساتھ بیڈ روم میں موجود ہیں اور ان کی اہلیہ نے اپنا چہرہ چھپا رکھا ہے۔

فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزے سلطان سے ہوئی تھی جس سے ان کے ہاں ایک بیٹی اور بیٹا موجود ہے اور دو برس قبل ان کے درمیان طلاق ہوگئی۔

واضح رہے کہ علیزے سلطان نے فیروز خان پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا تھا اور دونوں کے درمیان بچوں کی تحویل کے حوالے مقدمہ بھی چلتا رہا ہے۔

مزید :

تفریح -