بھارتی کابینہ کے 28 وزرا ءکے خلاف فوجداری مقدمات درج ہونے کا انکشاف

بھارتی کابینہ کے 28 وزرا ءکے خلاف فوجداری مقدمات درج ہونے کا انکشاف
بھارتی کابینہ کے 28 وزرا ءکے خلاف فوجداری مقدمات درج ہونے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی 71 رکنی کابینہ میں شامل 28 اراکین کے خلاف فوجداری مقدمات کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک غیر سرکای ادارے ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارت کی 71 رکنی کابینہ کے 28 اراکین پر فوجداری مقدمات موجود ہیں۔ان میں سے 19 وزراء کے خلاف قتل اور خواتین کے خلاف جرائم جیسے سنگین مقدمات ہیں۔مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے دو وزرا شنتانو ٹھاکر اور سکانتا ماجمدار کے خلاف قتل کے مقدمات درج ہیں، ان دونوں وزراء پر خواتین کے خلاف جرائم کے بھی مقدمات بھی درج ہیں۔اس کے علاوہ بی جے پی کے دیگر 5 وزرا ءپر بھی خواتین کے خلاف جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ ان وزراء میں کیرالہ سے جیتنے والے بی جے پی کے واحد رکن سریش گوپی بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق دیگر 18 وزرا ءکے خلاف نفرت انگریز تقریر کرنے پر مقدمات درج ہیں، ان وزرا ءمیں وزیر داخلہ امیت شاہ بھی شامل ہیں۔