پنجاب بجٹ میں سرکاری ملازمین اور کسانوں کیلئے کیا کچھ ہوگا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پنجاب بجٹ میں سرکاری ملازمین اور کسانوں کیلئے کیا کچھ ہوگا؟ تفصیلات سامنے ...
پنجاب بجٹ میں سرکاری ملازمین اور کسانوں کیلئے کیا کچھ ہوگا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے بجٹ میں ٹریکٹر سکیم کیلئے 30ارب روپے تجویزکئے گئے ہیں جبکہ  سرکاری ملازمین کیلئے وفاق کی طرح تنخواہیں بڑھانے کی تجویز ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بجٹ میں ٹریکٹر سکیم کیلئے 30ارب روپے تجویزکئے گئے ہیں،کسانوں کیلئے ایک کروڑ کسان کارڈ جاری کئے جائیں گے،دو ارب کے لائیو سٹاک کسان کارڈ جاری کئے جائیں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ زرعی ترقیاتی پروگرام کی ڈیڈ سکیموں کے خاتمے سے 530ارب روپے بچائےجائیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے وفاق کی طرح تنخواہیں بڑھانے کی تجویز ہے،سموگ لیس اور کلایمیٹ ریزیلیئنٹ پنجاب کیلئے 5ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے،وزیراعلیٰ پنجاب گرین کریڈٹ پروگرام کیلئے 50کروڑ روپے رکھےجانے کی تجویز ہے،پنجاب میں ایئرکوالٹی مانیٹرنگ سسٹم کیلئے 2.3ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔