ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونل میں تعینات کرنےوالے آرڈیننس کیخلاف درخواست پر 20جون تک وضاحت طلب 

ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونل میں تعینات کرنےوالے آرڈیننس کیخلاف درخواست ...
ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونل میں تعینات کرنےوالے آرڈیننس کیخلاف درخواست پر 20جون تک وضاحت طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونل میں تعینات کرنےوالے آرڈیننس کےخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20جون تک وضاحت طلب کرلی۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق  لاہور ہائیکورٹ میں ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونل میں تعینات کرنےوالے آرڈیننس کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست میں الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے،جسٹس شاہد کریم نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حتمی فیصلے تک ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونل میں تعینات کرنے سے روکا جائے،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20جون تک وضاحت طلب کرلی۔