پنجاب کے بجٹ میں کس شعبے کیلئے کتنی رقم مختص کی گئی؟ جانیے

پنجاب کے بجٹ میں کس شعبے کیلئے کتنی رقم مختص کی گئی؟ جانیے
پنجاب کے بجٹ میں کس شعبے کیلئے کتنی رقم مختص کی گئی؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت کا پہلی بار ٹیکس فری بجٹ  آج پیش کیا جائے گا،پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار سر پلس بجٹ دیا جا رہا ہے، پہلی مرتبہ ڈائریکٹ ٹیکس کی نسبت نان ٹیکس آمدن 53.6فیصد زیادہ ہے،بجٹ میں وفاق کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پروگرام 842 ارب ہے،پہلی مرتبہ تاریخ میں تمام ترقیاتی پراجیکٹس کیلئے فنڈز نا صرف مختص ہیں بلکہ انکو دستیاب کیا گیا ہے۔اس بجٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے 77انشیٹیو ہیں،1954کے بعد پنجاب میں پہلی بار گندم کے واجبات،ٹیکس اور سود حکومت صفر کرے گی،آئندہ سال تک پنجاب کے ہر ضلع میں سیف سٹی پروجیکٹ نصب ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے انشیٹیو

کلینک آن ویلز،کینسر کے مریضوں کی مفت ادویات،فیلڈ ہسپتال،پنجاب کے 11بڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ،ہیلتھ کارڈ،معذور افراد کیلئے ہمت کارڈ،تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی۔

پہلا نوازشریف کینسر ہسپتال،سرگودھا میں کاڈیالوجی ہسپتال۔

زراعت:کسان کارڈ،ٹریکٹر پر سبسڈی،چھوٹے ٹریکٹر پر 75فیصد سبسڈی اور بڑے ٹریکٹر پر 50فیصد سبسڈی دی جارہی ہے،لائیو سٹاک کارڈ،ہمت کارڈ،نگہبان کارڈ،ٹرانسپورٹ میں 637بسیں،الیکٹرک بائیکس،نوازشریف آئی ٹی سٹی،فری وائی فائی۔وزیراعلیٰ پنجاب کے ہر پروگرام سے لاکھوں افراد کو نوکریاں ملیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس کےلئے 1 کھرب 87 ارب 36 کروڑ روپے رکھے گئے،انڈسٹری اینڈ کامرس کے لیے 24 ارب روپے مختص کیے گئے،محکمہ ٹرانسپورٹ کے لیے 46 ارب 47 کروڑ روپے مختص کئے گئے ،گزشتہ سال محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا بجٹ 25 ارب 72 کروڑ تھا،محکمہ تعلیم کے لیے 6 کھرب 69 ارب 74 کروڑ روپے مختص کئے گئے،جبکہ گزشتہ سال محکمہ تعلیم کا بجٹ 5 کھرب 95 کروڑ روپے تھا، محکمہ صحت کے لیے 5 کھرب 39 ارب 15 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں،گزشتہ سال محکمہ صحت کے لیے 4 کھرب 73 ارب روپے مختص کیے گئے تھے: توانائی کے لیے 8 ارب 24 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں،لوکل گورنمنٹ کے لیے 3 کھرب 21 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،گزشتہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کا بجٹ 1 کھرب 27 ارب روپے تھا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ زکوٰۃ اور عشر کے لیے 52 کروڑ روپے مختص جبکہ گزشتہ اس محکمے کے لیے 47 کروڑ روپے رکھے گئے، محکمہ زراعت کے لئے 1 کھرب 70 ارب 19 کروڑ روپے مختص کیے گئے، جبکہ گزشتہ سال زراعت کے لئے 79 ارب روپے تھے، محکمہ ایریگیشن کے لیے 63 ارب 16 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں،جبکہ گزشتہ سال ایریگیشن کے لیے 52 ارب کا بجٹ تھا، محکمہ لائیو اسٹاک کے لیے 29 ارب 52 کروڑ روپے مختص کئے گئے ،گزشتہ سال لائیو سٹاک کےلیے 21 ارب 54 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے،ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کا بجٹ 75 ارب 25 کروڑ 55 لاکھ 51 ہزار مختص کیا گیا،محکمہ اطلاعات و ثقافت کے لیے 8 ارب 9 کروڑ 87 لاکھ 96 روپے مختص کیے گئے،اطلاعات و ثقافت پنجاب کا گزشتہ سال کا بجٹ 3 ارب 96 کروڑ 50 لاکھ 54 ہزار روپے تھے،سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے لیے 9 ارب 70 کروڑ 87 لاکھ 41 روپے مختص کیے گئے،گزشتہ سال سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے 5 ارب 22 کروڑ 87 لاکھ 52 ہزار روپے تھے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی بجٹ میں صحافیوں کیلئے خوشخبری 

مریم نواز کے کہنے پر بجٹ میں صحافیوں کی انشورنس سکیم شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے،پنجاب کے صحافیوں کیلئے بجٹ میں 1 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے،صحافیوں کیلئے انشورنس سکیم بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری کابینہ اجلاس میں لی گئی۔