(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی ایک کشتی میں سوار ہیں وعدے پورے نہیں ہوئے تو دونوں کا نقصان ہوگا:علی حیدر گیلانی

(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی ایک کشتی میں سوار ہیں وعدے پورے نہیں ہوئے تو دونوں کا ...
(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی ایک کشتی میں سوار ہیں وعدے پورے نہیں ہوئے تو دونوں کا نقصان ہوگا:علی حیدر گیلانی
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر,نمایندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی نے اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا ہے کہ حکومت کے اتحادی ہونے کی حیثیت سے  ہمارے ساتھ جو وعدے کیے گئے وہ پورے نہیں کئے گئے، ہمیں صرف بجٹ ہی نہیں بلکہ اتحادی حکومت کے معاملات پر بھی تحفظات ہیں، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو رول بیک کرنے کے معاملے پر بھی آواز اٹھائی,(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی ایک کشتی میں سوار ہیں اگر وعدے پورے نہیں ہوتے تو دونوں کا نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کسان کے معاملات اور جنوبی پنجاب کے فنڈز کے حوالے سے بھی ہم مطمئن نہیں,ہم سیاسی بوجھ اٹھا رہے ہیں تو (ن )لیگ کو بھی شئیر کرنا ہوگا,آج پارلیمانی پارٹی میں طے کریں گے کہ بجٹ میں ساتھ دینا ہے یا نہیں۔