وزیراعلیٰ پنجاب فارم 47 کی پیداوار ہیں، جس طرح یہ ظلم کر رہے ہیں عوام گھروں میں گھس کر ماریں گے:اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر

وزیراعلیٰ پنجاب فارم 47 کی پیداوار ہیں، جس طرح یہ ظلم کر رہے ہیں عوام گھروں ...
وزیراعلیٰ پنجاب فارم 47 کی پیداوار ہیں، جس طرح یہ ظلم کر رہے ہیں عوام گھروں میں گھس کر ماریں گے:اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر,نمایندہ خصوصی )اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں جو بجٹ پیش کیا جارہا ہے وہ  اعداد و شمار انتہائی جھوٹ کا فربہ ہے,کل چچا سپیڈ شریف نے بجٹ پیش کیا اس کا پیپلز پارٹی نے بائیکاٹ کا ٹوپی ڈرامہ کیا,ہر طبقے نے بجٹ کو مسترد کردیا ہے مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے,ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ فارم 47 کی پیداوار ہیں جو ہم پر مسلط کی گئی ہیں پنجاب اور مرکز میں عوام کا کوئی خیال نہیں کیا گیا ۔ جس طرح یہ ظلم کر رہے ہیں عوام انکے گھروں میں گھس کر ماریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  لیوی میں اضافہ کر کے مہنگائی کی جڑ میں اضافہ کیا گیا ایسا کرکے خام مال کی ڈیوٹی میں ٹیکس  کا اضافہ کیا گیا ہے سستی موت کی ہے ادویات مہنگی ہوئی ہیں پنجاب میں پولیس کی غنڈہ گردی کے علاوہ کوئی اور کام نہیں ہے,کل سے میانوالی کی وکلا ءاور ورکرز محصور ہیں,عدالت نے انکو بری کردیا ہے باہر پولیس کھڑی ہے گرفتار کرنے کے لیے,آئی جی اور چیف منسٹر نے تماشا بنایا ہوا ہے اگر ہمارے ورکرز کو کچھ ہوا تو انکے خلاف ایف آئی آرز دیں گے,عدالتوں کو بند کردیں اگر احکامات کو نہیں ماننا,تیار رہیں اس بجٹ پر بھرپور احتجاج کریں گے,فارم 47 کی مسلط کی گئی حکومت ہے جسکا مقصد ہمارے ورکرز کو پکڑنا ہے,یہ ڈریں اس وقت سے جس طرح یہ ظلم کر رہے ہیں عوام انکے گھروں میں گھس  کر ماریں گے۔