سندھ کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا،ٹیکسوں میں ردوبدل کا امکان ، کابینہ کا اجلاس طلب

سندھ کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا،ٹیکسوں میں ردوبدل کا امکان ، کابینہ کا اجلاس ...
سندھ کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا،ٹیکسوں میں ردوبدل کا امکان ، کابینہ کا اجلاس طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ کے آئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس کل  سہ پہر 3 بجے ہوگا،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بجٹ پیش کریں گے۔سندھ کابینہ کا اجلاس کل صبح 9 بجے طلب کیا گیا ہے جس میں بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔

" جیو نیوز " نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ  سندھ کا مجموعی بجٹ تخمینہ2300 ارب روپے متوقع ہے، ترقیاتی بجٹ 725 ارب سے زائد رکھے جانے کی تجویز ہے۔سندھ کے بجٹ میں پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور پر فوکس ہوگا، صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر خطیر رقم رکھنے کی تجویز ہے جبکہ بجلی کو 300 یونٹ تک فری کرنے کی تجویز پر عمل درآمد کرانے پر زور دیا گیا ہے۔عوام کو ریلیف دینے کے لیے بجلی کے مخصوص یونٹس فری کیے جاسکتے ہیں۔ نئی ترقیاتی سکیموں کے بجائے جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کی تجویز ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں محدود نئی ترقیاتی سکیمیں لانے کی تجاویز بھی ہیں۔

سندھ کے بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے کی تجاویز اور ٹیکسوں میں ردوبدل کا امکان بھی ہے۔