پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے پنجاب کے بجٹ اجلاس میں کیا حکمت عملی اپنائی؟ جانیے

پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے پنجاب کے بجٹ اجلاس میں کیا حکمت عملی ...
پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے پنجاب کے بجٹ اجلاس میں کیا حکمت عملی اپنائی؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے اراکین  اسمبلی  نے پنجاب میں  بجٹ اجلاس میں وہی حکمت عملی اپنائی جو انہوں نے وفاقی بجٹ کے اجلاس میں اپنائی تھی ۔ پی پی پی  نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں علامتی طور پر حصہ لینے کا فیصلہ  کیا ۔پارلیمانی پارٹی کے 2ارکان  بجٹ اجلاس میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے ۔  پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی  نے کہا ہے کہ اپنی حکمت عملی طے کر کے  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اعتماد میں لیں گے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو دوبارہ بحال کیا جائے ۔

 قبل ازیں حکومتی اراکین پیپلز پارٹی کے ارکان کو منانے ان کے چیمبرز میں گئے ۔