گرین ٹریکٹر پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے، کسان بلا سود آسان اقسام میں اپنے ٹریکٹرز کے مالک بن سکیں گے

گرین ٹریکٹر پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے، کسان بلا سود آسان اقسام میں اپنے ...
 گرین ٹریکٹر پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے، کسان بلا سود آسان اقسام میں اپنے ٹریکٹرز کے مالک بن سکیں گے
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )و زیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا ہے  کہ پنجاب بھر میں 60 ہزار ٹیوب ویل کو سولر پر منتقل کیا جائے گا، گرین ٹریکٹر پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے، کسان بلا سود آسان اقسام میں اپنے ٹریکٹرز کے مالک بن سکیں گے، ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ کرنے والوں، ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیے۔

وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ  2 ارب کی لاگت سے لائیو سٹاک کارڈ کا اجراء کیا جا رہا ہے، دیہی علاقوں میں کسانوں کو ڈیری فارمنگ کے لیے آسان اقساط پر قرضے دیئے جا رہے ہیں، اپوزیشن سے درخواست ہے اس بجٹ کو تحمل سے سنیں، مہنگی بجلی اور بلوں سے پریشان عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، ہر غریب کو گھر فراہم کر رہے ہیں۔