10 سیکنڈ کی فلم سے 8کروڑ روپے تک کا سفر، کپل شرما شو کی ارچنا پورن سنگھ کے بارے میں وہ باتیں جو شاید آپ نہیں جانتے

10 سیکنڈ کی فلم سے 8کروڑ روپے تک کا سفر، کپل شرما شو کی ارچنا پورن سنگھ کے بارے ...
10 سیکنڈ کی فلم سے 8کروڑ روپے تک کا سفر، کپل شرما شو کی ارچنا پورن سنگھ کے بارے میں وہ باتیں جو شاید آپ نہیں جانتے
سورس: Instagram/archanapuransingh

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ارچنا پورن سنگھ بھارتی شوبز انڈسٹری کا معروف نام ہے۔ وہ دی گریٹ انڈین کپل شو کا حصہ ہیں ور قبل ازیں بھی متعدد معروف شوز میں کام کر چکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں۔انڈیا ٹائمز کے مطابق ارچنا پورن سنگھ 100سے زائد فلموں اور متعدد ٹی وی سیریز میں کام کر چکی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک فلم میں محض 10سیکنڈ کے کردار سے کیا تھا۔ 
ارچنا پورن سنگھ نے 2019ء میں نوجوت سنگھ سدھو کی جگہ ’دی کپل شرما شو‘ میں شمولیت اختیار کی ، جو اب دی گریٹ انڈین کپل شو میں تبدیل ہو کر نیٹ فلکس کی زینت بن چکا ہے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ارچنا پورن سنگھ اس شو میں ایک قسط کا 10لاکھ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔ انہوں نے نیٹ فلکس پر نشر ہونے والے شو کے تیسرے سیزن سے 8کروڑ روپے کمائے۔ اخبار کے مطابق ارچنا پورن سنگھ کے پاس لگ بھگ 2ارب 35کروڑ روپے کی دولت ہے۔ 

مزید :

تفریح -