"سوناکشی سنہا اور ظہیر پہلے ہی خفیہ طورپر شادی کرچکے ہیں، اب شادی نہیں ہےبلکہ ۔ ۔ ۔" تہلکہ خیز دعویٰ منظرعام پر

"سوناکشی سنہا اور ظہیر پہلے ہی خفیہ طورپر شادی کرچکے ہیں، اب شادی نہیں ہےبلکہ ...
سورس: Instagram/iamzahero

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کی شادی کی افواہ گردش میں ہے کہ دونوں آئندہ دنوں میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والے ہیں تاہم ٹائمز آف انڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے یہ تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ سوناکشی اور ظہیر پہلے ہی خفیہ طور پر شادی کر چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اپنی شادی کی افواہ کے متعلق سوناکشی یا ظہیر کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم جب اس حوالے سے میڈیا نے ان کے والدین سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ دونوں کی شادی کے متعلق ان کے علم میں کوئی بات نہیں ہے۔ سوناکشی کے والد شتروگھن سنہا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے اپنی بیٹی کی شادی کے متعلق ایسی کسی منصوبہ بندی کا علم نہیں ہے۔‘‘شترو گھن سنہا کا کہنا تھا کہ ’’میں اس معاملے پر تبھی ردعمل دے سکتا ہوں جب سوناکشی مجھے کچھ بتائے گی۔‘‘
دوسری طرف سوناکشی سنہا کے ایک قریبی دوست کا کہنا ہے کہ اگرچہ سوناکشی اور ظہیر اقبال اپنی شادی کی تقریب 23جون کو منعقد کرنے والے ہیں تاہم یہ کوئی بڑی تقریب نہیں ہو گی۔ دوست کا کہنا تھا کہ اسے شادی کی تقریب کا دعوت نامہ موصول ہو چکا ہے۔ یہ فی الحقیقت شادی کی تقریب نہیں بلکہ پارٹی ہو گی۔ 
سوناکشی کے دوست کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں سوناکشی اور ظہیر پہلے ہی اپنی شادی رجسٹرڈ کرا چکے ہیں یا خاموشی کے ساتھ رجسٹرڈ کرانے کی منصوبہ بندی رکھتے ہیں۔ اگر ان کی شادی پہلے سے نہیں ہو چکی تو وہ خاموشی کے ساتھ 23جون کی صبح شادی کریں گے اور اس کے بعد پارٹی کا انعقاد ہو گا جس کے دعوت نامے تقسیم ہو چکے ہیں۔

مزید :

تفریح -