سوناکشی سنہا کے ہونیوالے دولہا ظہیر اقبال کے پاس کیا کچھ ہے؟ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

سوناکشی سنہا کے ہونیوالے دولہا ظہیر اقبال کے پاس کیا کچھ ہے؟ اثاثوں کی ...
سوناکشی سنہا کے ہونیوالے دولہا ظہیر اقبال کے پاس کیا کچھ ہے؟ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
سورس: Instagram/iamzahero

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 23جون کو رشتہ ازدواج میں بندھنے جا رہے ہیں۔ سوناکشی سنہا کے دولہا ظہیر اقبال کون ہیں؟ انڈیاٹائمز کے مطابق 10دسمبر 1988ء کو پیدا ہونے والے ظہیر اقبال جیولری کے کاروبار سے وابستہ خاندان کے چشم و چراغ ہیں۔ انہوں نے بمبئی سکاٹش سکول سے تعلیم حاصل کی جہاں وہ اداکار رنبیر کپور کے جونیئر تھے۔
ظہیر اقبال کے والد جیولری کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ ان کی بہن صنم رتنسی معروف سلیبریٹی سٹائلسٹ ہیں اور ان کے چھوٹے بھائی ایم ڈی لدھا کمپیوٹر انجینئر ہیں۔ وہ آکلینڈ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سے فارغ التحصیل ہیں۔سوناکشی کی طرح ظہیر اقبال بھی شوبز سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 2019ء فلم ’نوٹ بک‘ سے کیا۔
ظہیر اقبال 2014ء میں فلم ’جے ہو‘ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کر چکے تھے۔سوناکشی اور ظہیر اقبال کی پہلی ملاقات بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی ایک پارٹی میں ہوئی جہاں دونوں میں دوستی ہوئی اور جلد وہ ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے، تاہم انہوں نے اپنے اس تعلق کو سالہا سال تک مخفی رکھا۔ وہ پہلی بار 2023ء سلمان خان کی بہن ارپتا خان کی عید پارٹی میں ایک ساتھ دیکھے گئے جہاں سے ان کے مابین تعلق کی افواہ نے جنم لیا۔ 
جی کیو انڈیا کے مطابق ظہیر اقبال کے پاس 1سے 2کروڑ روپے کی دولت ہے۔ ان کی زیادہ تر آمدنی اداکاری، اشتہارات میں ماڈلنگ اور برانڈ انڈورسمنٹس سے آتی ہے۔ ان کے پاس مرسیڈیز بینز ایم کلاس اور ڈوکیٹی سکریمبلر ہیں۔ وہ ممبئی میں  ایک پرتعیش گھر کے مالک ہیں۔

مزید :

تفریح -