اگر آپ بھی صبح اٹھ کرسب سے پہلے موبائل فون چیک کرتے ہیں تو یہ خبرآپ کے لیے ہے 

اگر آپ بھی صبح اٹھ کرسب سے پہلے موبائل فون چیک کرتے ہیں تو یہ خبرآپ کے لیے ...
اگر آپ بھی صبح اٹھ کرسب سے پہلے موبائل فون چیک کرتے ہیں تو یہ خبرآپ کے لیے ہے 
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اکثر لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ صبح اٹھتے ہی سب سے پہلے موبائل فون چیک کرتے ہیں تاہم اب طبی ماہرین نے اس عادت کے متعلق سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے اس کے سنگین نقصانات سے آگاہ کیا ہے۔
 ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ بیدار ہونے کے فوری بعد فون کی سکرین دیکھنے سے آپ کا ’نیند اور بیداری کا چکر‘ متاثر ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں نیند کا معیار گر جاتا ہے اور آپ بیداری کے بعد بھی تھکے ماندے محسوس کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ اس عادت سے آنکھوں پر سخت دبائو پڑتا ہے، انسان کو ذہنی تنائو اور پریشانی لاحق ہوتی ہے، طویل نیند بھی ناکافی محسوس ہوتی ہے اور بیدار ہونے کے بعد تمام دن کام پر توجہ مرکوز کرنے میں سخت مشکل درپیش آتی ہے۔ اس کے علاوہ بھی اس عادت کے سنگین نقصانات ہیں جو انسان کی مجموعی ذہنی و جسمانی صحت پر اثرانداز ہوتے ہیں۔لہٰذا ماہرین کا کہنا ہے کہ کبھی بھی بیداری کی فوری بعد موبائل فون استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -