ٹی 20 ورلڈ کپ،بنگلہ دیش نے نیدرز لینڈ کو شکست دے دی

ٹی 20 ورلڈ کپ،بنگلہ دیش نے نیدرز لینڈ کو شکست دے دی
ٹی 20 ورلڈ کپ،بنگلہ دیش نے نیدرز لینڈ کو شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی 20 ورلڈ کپ کے 27 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے نیدرز لینڈ کو 25رنز سے شکست دے دی۔ 

160 رنز ہدف کے تعاقب میں نیدرز لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز ہی بنا سکی۔ 

اس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم نےمقررہ اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنائے، نجم الحسین اور لٹن داس 1،1،تنزید حسن35، توحید9، محموداللہ25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔شکیب الحسن 64 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

تفصیلات کے مطابق میچ میں اچانک بارش کے سبب ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔گروپ ڈی میں موجود ان دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ ہے، بنگلا دیش 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ نیدرلینڈ 2 پوائنٹس کے ساتھ کم رن ریٹ کی وجہ سے تیسری پوزیشن پر ہے۔