ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کی میزبانی کرنے والے سٹیڈیم کو گرانے کا فیصلہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کی میزبانی کرنے والے سٹیڈیم کو گرانے کا فیصلہ
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کی میزبانی کرنے والے سٹیڈیم کو گرانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کی میزبانی کرنے والے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ سٹیڈیم کو گرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال کے آغاز جنوری میں اس سٹیڈیم کی تعمیر شروع ہوئی، اپریل میں 34 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے گراؤنڈ میں آسٹریلیا سے ڈراپ ان پچ منگوائی گئی اور مئی تک اس سٹیڈیم کا کام مکمل کیا گیا تھا۔پاک بھارت میچ میں اس عارضی سٹیڈیم میں ہاؤس فل رہا تھا،بھارت اور امریکا کے درمیان کھیلا گیا میچ نساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم میں کھیلا جانے والا آخری میچ تھا۔اسٹیڈیم کواب 6 ہفتوں میں گرادیا جائےگا۔