کویت، رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے باعث 50 افراد ہلاک

کویت، رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے باعث 50 افراد ہلاک
کویت، رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے باعث 50 افراد ہلاک
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کویت میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے غیر ملکیوں سمیت 50 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

کویتی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد بھارتی شہریوں کی ہے ، فلپائن کے 3شہری بھی ہلاک افراد میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی کویت کے شہر المنقف میں صبح رہائشی عمارت میں آگ لگی تھی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ متاثرہ عمارت میں ایک ہی کمپنی کے 160 ملازمین رہائش پذیرتھے، جن میں سے متعدد کو بچا لیا گیا، جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔حکام نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاکتیں آگ کے دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔دوسری جانب کویتی وزیرداخلہ نے عمارت کے مالک اور کمپنی کے مالک کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔