دودھ کی قیمت میں بڑا اضافہ

دودھ کی قیمت میں بڑا اضافہ
دودھ کی قیمت میں بڑا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز نے کمشنر کراچی کو دودھ کی قیمت میں اضافے پر راضی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دودھ کی فی لیٹر  قیمت میں20 روپے اضافہ کرکےنئی قیمت 220 روپے مقرر کردی۔کمشنر کراچی کا ڈیری فارمرز ہول سیلرز اور ریٹیلرز کے نمائندوں سے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے لیے مشاورتی اجلاس کئی گھنٹے جاری رہا اور بالآخر دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خوردہ سطح پر دودھ 220 روپے لیٹر فروخت ہوگا، فارم ریٹ 195، ہول سیل قیمت 205 اور خوردہ قیمت 220 روپے مقرر ہوگی اور دودھ کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن آج ہی جاری ہونے کا امکان ہے۔

مزید :

بزنس -