ٹینس سٹار کے دلچسپ مذاق نے ساتھی کی ازدواجی زندگی میں بڑی مشکلات کھڑی کر دیں

ٹینس سٹار کے دلچسپ مذاق نے ساتھی کی ازدواجی زندگی میں بڑی مشکلات کھڑی کر دیں
ٹینس سٹار کے دلچسپ مذاق نے ساتھی کی ازدواجی زندگی میں بڑی مشکلات کھڑی کر دیں

  

گلاسگو (نیوز ڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اینڈی مرے کے ایک معصوم مذاق نے ان کے ساتھی کھلاڑی ڈومنک انگلوٹ کی زندگی تلخ کردی ہے۔ یورپی صحافی اینابل کرافٹ نے اینڈی سے سوال کیا کہ وہ امریکہ پر اپنی فتح کو کیسے منائیں گے تو انہوں نے قہقہہ لگاتے ہوئے جواب دیا کہ ان کے ساتھی کھلاڑی انگلوٹ کی ایک گرل فرینڈ سکاٹ لینڈ میں موجود ہے اور وہ اس کے ساتھ مل کر جشن منائیں گے۔

صرف خوبصورت لوگو ں کے لیے قائم ویب سائٹ نے تین ہزار صارفین کو بے دخل کر دیا،وجہ انتہائی دلچسپ

اینڈی اپنے ساتھی کھلاڑی کی رومانوی زندگی سے ناواقف تھے اور یہ نہیں جانتے تھے کہ ان کی ایک وفاشعار گرل فرینڈ لندن میں موجود ہے اور وہ انہیں براہ راست دیکھ رہی ہے۔ انگلوٹ کی گرل فرینڈ نے فوری طور پر ان کی خبر لی اور گلاسگو میں موجود نئی گرل فرینڈ کے بارے میں وضاحت طلب کرلی۔ اگرچہ اینڈی اور انگلوٹ کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ یہ بات مذاق میں کہی گئی تھی لیکن اینڈی کے مذاق کی وجہ سے انگلوٹ کی رومانوی زندگی تہہ و بالا ہوکررہ گئی ہے اور وہ ابھی تک اس صدمے سے باہر آنے کے لئے کوشش کررہے ہیں۔

مزید : کھیل