گھریلو استعمال کی وہ اشیاء جن کے ذریعے آپ داغ دھبوں سے بآسانی نجات حاصل کر سکتے ہیں
کراچی(نیوزڈیسک)گھر کے کام کاج کے دوران کپڑوں اور قالین وغیرہ پر داغ دھبے لگ جاتے ہیں جو بہت برے لگتے ہیں۔آئیے آپ کو ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کے آسان طریقے بتاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:دنیا کا وہ ملک جس نے منشیات کو قانونی قرار دے دیا، نشئیوں کی موجیں
مصنوعی مٹھاس
اگر کھانا پکانے کے دوران تیل یا گھی کا داغ لگ جائے تو مصنوعی میٹھے والا پاﺅڈر اس جگہ پر چھڑک کر تھوڑی دیر بعد صاف کرلیں۔اس سے نشان کافی حد تک کم ہونے کے ساتھ دھوتے ہوئے اتر جائے گا۔
دودھ
اگر سفید قمیض پر سیاہی کا داغ لگ جائے تو کپڑے کو دود میں ساری رات بھگوکر رکھیں اور صبح کو صابن یا ڈیٹرجنٹ سے دھو لیں،نشان بالکل ختم ہوجائے گا۔
شیمپو
اگر قمیض کے کولر کے گرد پسینہ یا جسم کی چکنائی کیوجہ سے نشان پڑ جائے تو اسے کسی بھی سستے شیمپو میں بھگو کر دھو لیں۔
ٹوتھ پیسٹ
اگر آپ کی پسندیدہ شرٹ پر سیاہی کا نشان لگ گیا ہے اور دھونے کے بعد بھی نہیں اتر رہا تو اسے ڈسٹ بن میں پھینکنے سے پہلے نان جیل ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور اچھی رگڑیں،دھونے کے بعد دیکھیں کہ داغ غائب ہوجائے گا۔
ہئیر سپرے
اگر آپ کی شرٹ پر بال پوائنٹ کا نشان پڑ گیا ہے تو اس پر ہئیر سپرے کا استعمال کریں اور پھر دھولیں۔
مزید پڑھیں:صرف چین ہی ایسا کرسکتا ہے، 57 منزلہ عمارت19 دن کی ریکارڈ مدت میں تیار
شیونگ کریم
اگر آپ کے کپڑوں پر ٹماٹو کیچ اپ کا نشان پڑ گیا ہے تو اس پر شیونگ کریم لگا کر اسے مل لیں،دھونے کے بعد داغ بالکل صاف ہو چھا ہوگا۔