متناسب کھادوں کے بروقت استعمال سے زرعی پیداوار میں اضافہ یقینی بنایا جا سکتا ہے، ڈاکٹر نثار

متناسب کھادوں کے بروقت استعمال سے زرعی پیداوار میں اضافہ یقینی بنایا جا سکتا ...

اسلام آباد (اے پی پی)ملک میں 82لاکھ سے زائد کاشتکاروں کو کھادوں کی فراہمی کیلئے آٹھ ہزار ڈیلرز کا نیٹ ورک کام کر رہا ہے ۔ نیشنل فرٹیلائیزر ڈویلپمنٹ سنیٹر کے سربراہ ڈاکٹر نثار احمد نے کہا ہے کہ متناسب کھادوں کے بروقت استعمال سے زرعی پیداوار میں اضافہ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بیاسی لاکھ آٹھ سے زائد کاشتکاروں کو کھادوں کی فراہمی کیلئے ڈیلرز کی تعداد آٹھ ہزار ہے ۔

جسکی وجہ سے بعض مسائل کا خدشہ درپیش رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئے کہ کھاد کے روایتی استعمال کی بجائے زمین کے تجزیہ کے بعد ضرورت کے مطابق کھاد کا استعمال کریں جس سے زمین کی ذرخیزی کو برقرار رکھنے میں مدد حاصل ہوگی۔

مزید : کامرس