امندے کا تسلسل ٹوٹ گیا‘اتار چڑھاؤ کے بعد محدود پیمانے پر تیزی

امندے کا تسلسل ٹوٹ گیا‘اتار چڑھاؤ کے بعد محدود پیمانے پر تیزی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کئی روز سے جاری مندے کا تسلسل ٹوٹ گیا ۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اتار چڑھاؤ کے بعد محدود پیمانے پر تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 32500پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر مستحکم رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں ایک ارب48کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت15.57فیصدکم جبکہ50.27حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر گذشتہ روز کی جانے والی رینجرز کی کارروائی کے بعد شہر میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورت حال کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 32443پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم بعد ازاں ایم کیو ایم کے جاں بحق کارکن کی نماز جنازہ کے بعد شہر کی صورت حال معمول پر آنے کے بعد سرمایہ کاروں نے فرٹیلائزر،سیمنٹ اور بینکنگ خریداری کی جس کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوئے ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس43.07پوائنٹس اضافے سے 32582.68پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر362کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے182کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ151کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ29کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں1ارب 48کروڑ32لاکھ46ہزار543روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر73کھرب7ارب 77کروڑ92لاکھ 49ہزار296روپے ہوگئی ۔جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں14کروڑ55لاکھ62ہزار 550 شیئرز رہیں جوبدھ کے مقابلے میں2کروڑ68 لاکھ54 ہزار930 شیئرزکم ہیں۔


،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے مری بریوری کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت41.50روپے اضافے سے1012.00روپے اورشیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت26.00روپے اضافے سے1045.00روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولو کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت69.59روپے کمی سے1750.00جبکہ ایکسائیڈ پاک کے حصص کی قیمت67.75روپے کمی سے1299.00روپے ہوگئی ۔جمعرات کو فوجی فرٹ بن کی سرگرمیاں2کروڑ16لاکھ6ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت12پیسے اضافے سے 51.42روپے جبکہ پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں1کروڑ 46لاکھ 50 ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت20پیسے کمی سے54.50روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس5.79پوائنٹس کمی سے 21126.20پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس119.50پوائنٹس اضافے سے 52674.73جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس11.04پوائنٹس اضافے سے 23202.68پر بند ہوا ۔

مزید :

کامرس -