لاہو ر سٹاک مارکیٹ
لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزتیزی کا رجحان رہا -مجموعی طور پر74کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔10کمپنیوں کے حصص میں اضافہ8کمپنیوں کے حصص میں کمی۔ جبکہ56 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس4.07پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ5766.05پربندہوا۔ مارکیٹ میں کل4لاکھ 48ہزار 900حصص کا کاروبار ہو ا ۔جبکہ گزشتہ روز8لاکھ21ہزار 800حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں فوجی فرٹیلائزربن قاسم لمیٹڈ1 لاکھ40ہزا رحصص۔بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے94 ہزارحصص۔فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے48ہزارحصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیادہ اضافہ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت7.39روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی شیل پاکستان لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت4.19روپے کم ہو گئی۔