وارد ٹیلی کام اور ایرکسن کے درمیان سروس کے معاہدہ کی مدت میں توسیع

وارد ٹیلی کام اور ایرکسن کے درمیان سروس کے معاہدہ کی مدت میں توسیع

لاہور(پ ر)وارد ٹیلی کام اور ایریکسن نے موبائل ورلڈ کانگرس کے دوران سروسز معاہدہ کو تین سال تک مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ اس معاہدہ کی بنیاد پر وارد ٹیلی کام کو کئی اضافی فوائد حاصل ہوں گے جس میں نیٹ ورک کی بہتری اور توسیع، تعطل کے بغیر نیٹ ورک کی فراہمی اور سروس کے معیار کی بہتری کے لیے ضروری اقدامات شامل ہیں۔ اس موقع پر چئیر مین بورڈ ایگزیکٹو کمیٹی عدیل باجوہ، وارد ٹیلی کام نے بتایا کہ ایرکسن سے ہماری دس سالہ تعلق کی تاریخ ہے ، جس کی وجہ سے کمپنی ہمارے نیٹ ورک کی بڑھتی ہوئی مانگ سے بخوبی واقف ہے۔ وارد نے گزشتہ سال کامیابی سے LTE سروسز کا آغاز کیا اور اپنے صارفین کو کوالٹی سروسز مہیا کیں جو کہ ایرکسن کے تعاون کے بغیر ممکن نہ تھا۔ہمیشہ کی طرح صارفین کے لیے معیاری سروس کی فراہمی ہمارے لیے 2015کی اولین ترجیحات میں سے ہیں ۔ ہمارے ٹیکنالوجی پارٹنر ہونے کے ناطے ایرکسن ہماری بھرپور رہنمائی جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ہم ملک بھر میں اپنے صارفین کو GSM اور LTEکی خدمات بنا کسی تعطل کے فراہم کرسکیں ۔

محترمہ رافیعہ ابراہیم، صدر ایرکسن، مڈل ایسٹ اور ایسٹ افریقہ ریجن کے نمائندہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ معاہدہ کی توسیع سے وارد اور ایرکسن کے درمیان تعلقات مزید گہرے ہوں گے اورہمارے تعلقات کا فائدہ وار دکے صارفین کو بہتراور شفاف نیٹ ورک کی صورت میں ملے گا۔

ایرکسن اور وارد ٹیلی کام کے درمیان پہلا معاہدہ 2005 میں طے پایا تھا۔

مزید : کامرس